llماں نے 3کمسن بچوں کے ساتھ اجتماعی طور پر خود کشی کرلی ۔پولیس کے مطابق ضلع رنگا ریڈی کے منڈل مرپلی کے موضع کوتا پور کے رہنے والے کسان نرسمہلو کی بیوی 34سالہ لکشمی نے آج اپنے بچوں 8سالہ اشونی ،5سالہ نونیتا اور ایک سالہ لوکیش کو ساتھ لے کر زرعی کنویں میں چھلانگ لگادی ۔انتہائی اقدام کی وجہ معاشی پریشانیاں بتائی گئی ہیں ۔سب انسپکٹر ارون کمار اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔
شوہر ‘ بیوی جھلس کر فوت
llجھلس جانے والی بیوی اور اسے بچانے والا شوہر دونوں فوت ہوگئے ۔یہ حادثہ اپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔پولیس کے بموجب 40سالہ جیوتی ساکن آدرش نگر 2فروری کو کیروسن اسٹو پر کھانا بنارہی تھی ۔پمپ مارنے کے دوران اچانک اسٹو پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں خاتون کو آگ لگ گئی ۔اس نے مدد کیلئے آواز دی جس پر اس کا شوہر وہاں پہنچا اور آگ نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔شوہر بیوی دونوں کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دونوں جانبر نہ ہوسکے ۔
سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک
llعلیحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ اولڈ ملک پیٹ کے رہنے والے 35سالہ محمد
اظہر قریشی آج بوئن پلی علاقہ میں آرمی کوارٹرس کے قریب سڑک عبور کررہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔بوئن پلی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ایک اور حادثہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والاایک شخص ہلاک ہوگیا ۔مہلوک کی شناخت 55سالہ مہانکالی ساکن بھولکپور کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
کار سے نعش دستیاب
llمیڑی پلی پولیس کو ایک شخص کی نعش کار سے دستیاب ہوئی ۔پولیس کے بموجب موظف ملازم 62سالہ وینکٹیش ساکن بالا پور کل اپنے گھر سے کار لے کر روانہ ہوئے تھے اور واپس نہیں لوٹے ۔آج ان کی نعش اپل کراس روڈ کے قریب ان ہی کی کار سے دستیاب ہوئی ۔کار سڑک کے کنارے ٹھہری ہوئی تھی ۔شبہ کیا جاتا ہے کہ وینکٹیشور کی موت قلب پر حملہ سے ہوئی ۔
نیپال کا سیکوریٹی گارڈ ‘ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک
llنیپال سے تعلق رکھنے والا ایک سیکیورٹی گارڈ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 55 سالہ ٹیک بہادر ساکن کونڈا پور کل گھٹکیسر کے قریب ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ اسے ٹرین نے ٹکر دے دی ۔